زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستان 23 رنوں سے فتحیاب، واشنگٹن بنے پلیئر آف دی میچ

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے تھے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رن ہی بنا سکی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

کپتان شبھمن گل کے شاندار 66 رن اور واشنگٹن سندر کی بہترین گیندبازی (3 وکٹ) کی بدولت ہندوستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی-20 مقابلے میں آج 23 رنوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی سبقت بنا لی ہے۔ ہندوستان نے آج 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا، جس کے بعد زمبابوے کو 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 159 رنوں تک روک دیا۔ زمبابوے نے آخری اوورس میں کچھ تیزی سے رن ضرور بنائے، لیکن جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔

ہندوستان کی طرف سے آف اسپنر واشنگٹن سندر نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورس میں محض 15 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ تیز گیندباز اویس خان نے بھی بہترین گیندبازی کی۔ انھوں نے 4 اوورس میں 39 رن دے کر 2 وکٹ اور خلیل احمد نے 4 اوورس میں 15 رن دے کر ایک وکٹ لیے۔ زمبابوے کی طرف سے ڈیون میئرس نے 49 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 65 رن بنائے، جبکہ کلائیو منڈاڈے نے 26 گیندوں پر 37 رنوں کا تعاون کیا۔ ویلنگٹن مسکادجا نے 10 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رن بنائے۔


اس سے قبل شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس مقابلے میں اپنی فارم میں واپسی کو یقینی بنایا۔ پہلے دو میچوں میں ناکام رہے گل نے محض 48 گیندوں پر 66 رن بنائے جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انھوں نے یشسوی جیسوال کے ساتھ اوپننگ شراکت داری میں 8.1 اوورس میں 67 رن جوڑے، جیسوال 27 گیندوں میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے .36 رن بنائے۔

جیسوال کا وکٹ گرنے کے بعد میدان میں اترے پچھلے میچ کے سنچری میکر ابھشیک شرما کچھ خاص نہیں کر پائے۔ انھوں نے 9 گیندوں میں 10 رنوں کا اسکور بنایا۔ ان کے بعد گل کا ساتھ دینے آئے ریتوراج گائیکواڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 28 گیندوں پر 4 چوکے اور 3 چھکے لگاتے ہوئے 49 رن بنائے۔ آخر میں سنجو سیمسن نے 7 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 12 رن بنائے۔ اس طرح ہندوستان 182 رن تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ زمبابوے کی طرف سے سکندر رضا اور بلیسنگ مزربانی نے 2-2 وکٹ لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔