فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل، اب ہندوستان انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا
فیفا نے کہا کہ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ فیفا نے ایک بیان میں کہا، "معطلی تبھی ہٹائی جائے گی جب اے آئی ایف ایف مجلس عاملہ کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔
فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے فٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کو معطل کر دیا ہے۔ اب آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کے بعد ملک 11-30 اکتوبر کو ہونے والے انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : زندہ لاشوں کو آزادی کی کیا ضرورت؟... پرشوتم اگروال
فیفا نے کہا کہ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ فیفا نے ایک بیان میں کہا، "معطلی تبھی ہٹائی جائے گی جب اے آئی ایف ایف مجلس عاملہ کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ اور اے آئی ایف ایف انتظامیہ کو فیڈریشن کے روزمرہ کے کاموں کا مکمل کنٹرول دیا جائے۔
سنیل چھتری نے کھلاڑیوں سے کہا– آپ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دیں
اس سے قبل اتوار کے روز، ہندوستانی فٹ بال کے کپتان اور تجربہ کار اسٹرائیکر سنیل چھتری نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ ہندوستانی فٹبال کو معطل کرنے یا اس پر پابندی لگانے کی فیفا کی دھمکیوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ دیں۔
فیفا نے دی تھی دھمکی
اس ماہ کے شروع میں فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت پر اے آئی ایف ایف کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ انتباہ سپریم کورٹ کی جانب سے اے آئی ایف ایف کو انتخابات کرانے کی ہدایت کے چند دن بعد آیا ہے۔ اے آئی ایف ایف کے انتخابات 28 اگست کو ہونے والے ہیں۔ اب اس معاملے کی سماعت 17 اگست کو سپریم کورٹ میں ہونی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔