بہار: نتیش کابینہ میں 31 نئے وزراء ہوں گے شامل، دیکھیں مکمل فہرست

بہار میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نتیش اور تیجسوی حکومت کی پہلی کابینہ توسیع ہونے جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہاگٹھ بندھن کے 31 ایم ایل اے وزراء کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

نتیش کمار اور تیجسوی یادو
نتیش کمار اور تیجسوی یادو
user

قومی آواز بیورو

بہار میں حکومت بدلنے کے بعد نتیش اور تیجسوی حکومت کی پہلی کابینہ توسیع ہونے جا رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق آج (منگل) مہاگٹھ بندھن کے 31 ایم ایل اے وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق حلف برداری صبح 11.30 بجے راج بھون کے احاطے میں ایک سادہ تقریب کے دوران ہوگی۔ آر جے ڈی موجودہ اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اس کے 79 ایم ایل اے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جے ڈی یو کے ممبران اسمبلی کی تعداد 45 ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 19 ایم ایل اے اور ’ہم‘ کے 4 ایم ایم ایل اے جیتے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں سے بھی وزیر بنائے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق آر جے ڈی کے 16 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وہیں جے ڈی یو کے 11 ایم ایل اے کو وزیر بنایا جائے گا، یعنی ایم ایل اے کی تعداد کے حساب سے آر جے ڈی کو بڑا فائدہ ہے۔ ان کے علاوہ کانگریس کے دو ایم ایل اے، ایک ’ہم‘ اور ایک آزاد ایم ایل اے کو بھی وزیر کے طور پر حلف لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پچھلی حکومت کی طرز پر جنتا دل یونائیٹڈ کے پاس پرانے محکمے ہوں گے اور بی جے پی کے تمام وزراء کے قلمدان راشٹریہ جنتا دل کے پاس ہوں گے۔ صرف وزارت خزانہ اور تعلیم کو تبدیل کیا جائے گا۔ خزانہ جنتا دل یونائیٹڈ کے پاس ہوگا، جب کہ محکمہ تعلیم آر جے ڈی کو دیا جائے گا۔


ان لیڈروں کے آر جے ڈی سے وزیر بننے کی امید ہے۔

  • تیج پرتاپ یادو

  • آلوک مہتا

  • انیتا دیوی

  • سریندر یادو

  • چندر شیکھر

  • للت یادو

  • وریندر بھائی

  • رامانند یادو

  • سدھاکر سنگھ

  • سربجیت کمار

  • سریندر رام

  • اخترالشاہین

  • کارتک سنگھ

  • سمیر مہاسیٹھ

  • شاہنواز

  • بھارت بھوشن منڈل

جے ڈی یو کوٹے سے کون بنے گا وزیر؟

  • وجے چودھری

  • بیجندر یادو

  • اشوک چودھری

  • شیلا منڈل

  • شراون کمار

  • سنجے جھا

  • لیشی سنگھ

  • جاما خان

  • جینت راج

  • مدن ساہنی

  • سنیل کمار


کانگریس اور ’ہم‘ کے وزراء

کانگریس پارٹی کے آفاق عالم اور مراری گوتم کو بھی وزیر بنائے جانے کی خبر ہے، جبکہ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کو ہم سے وزیر بنایا جائے گا۔ آزاد ایم ایل اے سمیت کمار سنگھ جن کے مرحوم والد نریندر سنگھ چیف منسٹر کے دیرینہ ساتھی تھے، کو پچھلی حکومت میں وزیر بنایا گیا تھا اور امکان ہے کہ وہ منگل کو حلف لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔