کورونا کے سبب ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تو شائقین کے بغیر ہوگا ٹوکیو اولمپک!
حال ہی میں ہوئے سروے کے مطابق جاپان کی نصف سے زیادہ آبادی چاہتی ہے کہ کورونا وبا کے خطرات اور سست ہو رہی ٹیکہ کاری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو یا تو منسوخ کردیا جائے یا پھر ری شیڈول کیا جائے۔
ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم یوشی ہدے سوگا نے اشارہ دیا ہے کہ اگرکورونا وبا کے سبب ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جاتا ہے تو ٹوکیو میں اولمپک اور پیرا اولمپک کھیل شائقین کے بغیر منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ جاپان کے این ایچ کے براڈ کاسٹر نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔
براڈ کاسٹر نے بتایا کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شائقین کی غیرموجودگی پر بات چیت کرنے کے لئے جاپانی حکومت اور ٹوکیو کے حکام پیر کو اولمپک اور پیرالمپک حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ہوئے سروے کے مطابق جاپان کی نصف سے زیادہ آبادی چاہتی ہے کہ کورونا وبا کے خطرات اور سست ہو رہی ٹیکہ کاری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو یا تو منسوخ کردیا جائے یا پھر ری شیڈول کیا جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔