ناسا کا ’اسپیس ایکس کرو-5‘ زمین پر واپس آنے کے لئے تیار
ناسا کے مطابق اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز ہفتے کی دوپہر 2 بجکر 5 منٹ پر آئی ایس ایس سے زمین کے لیے روانہ ہوگا
لاس اینجلس: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا اسپیس ایکس کرو-5 مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے نکل کر آج یعنی ہفتہ (11 فروری) کو زمین پر واپس آئے گا۔ ناسا کے مطابق اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز ہفتے کی دوپہر 2 بجکر 5 منٹ پر آئی ایس ایس سے زمین کے لیے روانہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ خلائی جہاز تقریباً 9:02 بجے فلوریڈا کے ساحل سے بحر اوقیانوس یا خلیج میکسیکو میں اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کے خلا نورد نکول مان اور جوش کاساڈا، جاپان ایئر اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوئیچی وکاٹا اور روکوسموس کاسموناٹ اینا کیکینا چھ ماہ کے سائنس مشن پر خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خلائی جہاز بھی اہم تحقیق کے بعد زمین پر واپس آئے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔