سعودی عرب اور ایران نے تاریخ رقم کی، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال

ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں چین کے کردار کی تعریف کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

بیجنگ میں جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں ممالک کا یہ بیان کل جمعہ کو سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے مطابق دونوں فریق نے ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ریاض اور تہران ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کرتے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدہ میں طے پایا ہے کا دونوں ممالک دو ماہ کی مدت کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھول دیں گے۔

سعودی عرب، ایران اور چین کے یک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں طے پانے والے اس معاہدے میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کا بندوبست کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔


سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے سہ فریقی بیان میں بتایا گیا کہ تہران اور ریاض نے 1998 میں دستخط کیے گئے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مشترکہ بیان کے مطابق، تینوں ممالک نے ’علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی‘ کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2021-2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر عراق اور عمان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب اور ایران نے ان کامیاب مذاکرات کی میزبانی پر چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔