ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ سولر ایرے نصب کیا

ناسا نے ٹوئٹ کیا کہ خلائی مسافر جوش کسیڈا اور فرینک روبیو نے اسپیس سینٹر میں ستارے کی شکل والے ایک بورڈ پر یہ نیا سولر ایرے لگایا۔

ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA
ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور امریکی خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک نیا سولر ایرے ( آئی آر او ای اے) کامیابی کے ساتھ نصب کیا ہے۔ ناسا نے ٹوئٹ کیا کہ خلائی مسافر جوش کسیڈا اور فرینک روبیو نے اسپیس سینٹر میں ستارے کی شکل والے ایک بورڈ پر یہ نیا سولر ایرے لگایا۔ ان لوگوں نے سولر پینلز کی 75 فیصد آپریشنل کارکردگی کو بحال کرنے کے لیے ایک کیبل کو الگ کر دیا۔

دونوں خلاباز کسیڈا اور روبیو اسٹیشن کے باہر خلا میں گئے اور تقریباً سات گھنٹے باہر اپنے کام میں گزارے۔ خلائی اسٹیشن پر نصب نئے سولر ایرے یونٹ کو ڈریگن خلائی جہاز کی مدد سے 28 نومبر کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پرانے شمسی ایروں کی صلاحیت میں آئی کمی کے بعد سے ہی ناسا ان کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ اس نئے اپ گریڈ کی تخمینہ لاگت 103 ملین ڈالر ہے اور اس نئے سسٹم کی مدد سے 215 کلو واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔