رمضان المبارک: 7 ہزار فٹ بلند پہاڑ کے کنارے افطاری کا سحر زدہ کر دینے والا منظر

جازان میں ٹور گائیڈ بسام الفیفی نے اس منظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کرکے امر کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بڑا رد عمل دیکھنے میں آیا اور ان تصاویر کی بڑی تعریف کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک میں افطاری کے روحانیت سے بھرے لمحات کو یاد گار بنا دیا گیا۔ شہریوں کے ایک گروپ نے بلند و بالا فیفاء پہاڑ کے کنارے پر بیٹھ کر افطاری کی۔ اس منظر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، تو انہوں نے لوگوں کو اپنی گرفت لے لیا۔ اتنی بلندی پر افطاری کا یہ منظر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوف اور حیرانی کے احساسات پیدا کر رہا ہے۔ جازان میں ٹور گائیڈ بسام الفیفی نے اس منظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کرکے امر کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بڑا رد عمل دیکھنے میں آیا اور ان تصاویر کی بڑی تعریف کی گئی۔

فوٹو گرافر بسام الفیفی نے بتایا کہ میں فیفا کے علاقے میں سیاحتی دوروں کا اہتمام کرتا ہوں اور جازان کے علاقے میں سیاحتی تجربات کرنے میں مہارت رکھتا ہوں۔ میرے پاس مہمانوں کا ایک گروپ تھا اور میں نے ان خوبصورت لمحات کو ان کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے روایتی ملبوسات پہن لیے۔ میں نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ خطے کے مشہور پکوانوں کے درمیان افطاری کا ایک منفرد تجربہ کریں گے۔


بسام نے مزید کہا ہماری کاوش سے یہ تصویر سامنے آئی اور ہر کوئی ان لمحات سے لطف اندوز ہوا۔ سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے اس فضائی فوٹو گرافی کے ذریعے اس تجربے کے دوران کھینچے گئے مناظر کی خوبصورتی کو سراہا اور اس فوٹیج کو بڑے پیمانے پر آگے شیئر کیا ہے۔

فیفا کے پہاڑ سعودی عرب کے انتہائی جنوب مغرب میں واقع ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ پسندیدہ مقام ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد خوبصورت ماحول اور دلکش فطرت سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس خطے کا رخ کرتی ہے۔


یہ خطہ جوش و خروش سے بھرپور اور بلند و بالا مقامات سے محبت کرنے والوں کے لیے موزوں ہے۔ یہاں پہاڑوں کا ایک سلسلہ موجود ہے۔ یہ خطہ سطح سمندر سے 7 ہزار فٹ بلند اور آثار قدیمہ کے متعدد مقامات لیے ہوئے ہے۔

فیفا کے پہاڑوں کو ان کی بلندی، بادلوں کے ساتھ ان کے ملنے اور بادلوں کے اندر سے برسنے والی بارش کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے باعث ’’جرات القمر‘‘ یعنی ’’چاند کے پڑوسی‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ 18 پہاڑوں کو لیے ہوئے ہے اور یہاں جمالیاتی حسن کو لطف دینے والے شاندار مظاہر موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔