رمضان المبارک میں مسجد حرام آنے والے 93 لاکھ زائرین معیاری خدمات سے مستفید

ماہ رمضان کے دوران مسجد حرام میں 45 ہزار 560 مسحقین کو گردشی نوعیت کی خدمات دی گئیں۔ ایک کروڑ 23 لاکھ 99 ہزار 145 افراد نے زم زم کے پانی کا استعمال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

مکہ مکرمہ: رمضان کے مہینے کے آغاز سے لیکر ہفتہ کے دن تک 93 لاکھ 57 ہزار 853 افراد نے بیت العتیق کا رخ کیا ہے اور انہیں مسجد حرام میں اعلی معیار کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اس مقدس مہینے میں ضیوف الرحمن کو ہر طرح کی معیاری سہولت فراہم کرنے کی بہترین سعی کی ہے۔

انتظامیہ حرمین نے مسجد بیت اللہ شریف آنے والے خوش نصیب افراد کو فراہم کی گئی اپنی خدمات کی تفاصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد آنے والوں کو 5 لاکھ 8 ہزار 560 زم زم کے پانی کے پیکج، 62 ہزار 500 کتابچے اور پمفلٹس فراہم کیے گئے۔ 7 لاکھ 19 ہزار 500 افراد کو ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی گئی۔ 19 لاکھ 92 ہزار 50 افراد کو فیلڈ میں رہنمائی اور آگاہی فراہم کی گئی۔ 9 لاکھ 82 ہزار 154 افراد کو رضاکارانہ خدمات پہنچائی گئیں۔ ایک لاکھ 18 ہزار 130 افراد کو رمضان نمائش سے فائدہ اٹھایا۔


ماہ رمضان کے دوران مسجد حرام میں 45 ہزار 560 مسحقین کو گردشی نوعیت کی خدمات دی گئیں۔ ایک کروڑ 23 لاکھ 99 ہزار 145 افراد نے زم زم کے پانی کا استعمال کیا۔ اس عرصہ میں مسجد حرام کی صفائی اور ستھرائی کے لیے 3 لاکھ 22 ہزار 700 لٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔ خاص طور پر روبوٹ کے ذریعہ 46 ہزار 500 لٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔ 44 ہزار 500 لیٹر بایو کیئر مواد الگ استعمال کیا گیا۔

بیت اللہ شریف آنے والے بچوں کی کلائیوں کے لیے 9 ہزار 497 کنگن تقسیم کیے گئے۔ زائرین کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے مسجد حرام میں 35 ہزار قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسجد حرام آنے والے 2 لاکھ 49 ہزار 906 افراد نے سماجی اورانسانی خدمات بھی حاصل کی ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔