توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری: مولانا حکیم الدین قاسمی

حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ توہین رسالتؐ سے بڑھ کوئی فرقہ پرستی نہیں اور نہ ہی اس سے بڑی کوئی دل آزاری ہے، اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ ایجنسیاں ان کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی۔

نوپور شرما، تصویر آئی اے این ایس
نوپور شرما، تصویر آئی اے این ایس
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اہانت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ دار نوپور شرما وغیرہ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی تادیبی کارروائی کو ملک کے لیے ضروری اور بروقت عمل بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ توہین رسالتؐ سے بڑھ کوئی فرقہ پرستی نہیں اور نہ ہی اس سے بڑی کوئی دل آزاری ہے، اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ان کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی اور واقعی سزا دیں گی، نیز ایسے تمام افراد کے خلا ف کارروائی ہوگی جو لگاتار اہانت رسول پر مصر ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند نے حال میں منعقد ہونے والے اجلاس منتظمہ میں اس سلسلے میں ایک تجویز منظور کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام پیشوایان مذہب کی حرمت وعظمت کی حفاظت کے لیے ایسا قانون جلد وضع کیا جائے جس سے اس قسم کی فتنہ انگیزیوں کا سدباب ہو سکے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی داخل کر رکھی ہے کہ سپریم کورٹ اپنی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے لیے سرکاروں کو مجبور کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔