جامعہ ہمدرد میں پیناسونک انڈیا کے اشتراک سے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا آغاز

جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایم افشار عالم نے کہا جامعہ ہمدرد اور پیناسونک انڈیا کے درمیان تعاون عملی اور متعلقہ تربیتی پروگرام سے شرکاء کو مستقبل کی کوششوں میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد، جو ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، نے پیناسونک انڈیا کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک نیا سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شروع کیا ہے۔ جس کا مقصد عملی اور متعلقہ تربیتی پروگرام فراہم کرنا ہے تاکہ شرکاء کو ان کی مہارتوں کو بڑھانے اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا سے ہم آہنگ رہنے میں مدد ملے۔ اس موقع کی مناسبت سے، مرکز نے "پس پردہ لینس" کے عنوان سے ایک سہ روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جس میں ممتاز پیشہ ور افراد اور معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت اور عمدگی کے حصول پر زور دیا۔ انھوں نے کہا جامعہ ہمدرد اور پیناسونک انڈیا کے درمیان تعاون عملی اور متعلقہ تربیتی پروگرام سے شرکاء کو ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام سے بلاشبہ طلباء، پیشہ ور افراد اور مجموعی طور پر صنعت کو اکیڈمیا اور صنعت کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کرکے فائدہ ہوگا۔ وہیں مہمان خصوصی ہردیپ سنگھ سرنا، بزنس چیف آف امیجنگ بزنس انڈیا اور سارک نے سماج کی فلاح و بہبود میں فوٹوگرافروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔


مرکز کی چیئرپرسن، ڈاکٹر ریشما نسرین نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، اور جدید مہارت اور تربیت فراہم کرنے پر مرکز کی توجہ کو اجاگر کیا۔ فوٹو گرافی اور فلم سازی کے شعبے میں ماہر پروفیشنل پروفیسر فرحت بصیر خان نے فوٹو گرافی کی تازہ ترین پیشرفت پر اپنی مہارت کا اشتراک کیا اور بصری کہانی سنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ عصر حاضر میں اس کی اہمیت پہلے کے مقابلہ میں زیادہ بڑھ گئی ہے، ہر دن نئے نئے انداز میں کیمرے بن رہے ہیں ایسے میں اس فن کو سیکھنا اور اس کو برتنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ڈاکٹر سید النساء نے کہا کہ یہ ایک عمدہ پیش رفت ہے کہ ملک کے دو بڑے اداروں نے ایک ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے۔ فن کا فروغ ایک دوسرے تعاون سے ہی ہوتا ہے۔ ماضی میں جتنے بڑے کام ہوئے ہیں اس میں باہمی اشتراک اور تعاون کا جذبہ ہی کارفرما تھا۔ سارتھک ساہنی، پیناسونک کے مارکیٹنگ مینیجر، نے ہندوستان میں فوٹو گرافی اور الیکٹرانک میڈیا کی تعلیم کی ترقی میں پروفیسر خان کے تعاون کا اعتراف کیا۔


ورکشاپ میں کمرشل، فیشن، اور سوشل میڈیا فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ فلم سازی پر لیکچرز اور عملی سیشن شامل تھے۔ شرکاء کو تجربہ کار پیشہ ور افراد سے سیکھنے اور ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع ملا۔ ورکشاپ کا آخری دن خاص طور پر نتیجہ خیز رہا، جس میں شرکاء نے پشکر ہنس کی رہنمائی میں ایک کمرشیل فلم بھی شوٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔