جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا منی پور دورہ، ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ

کواکتا گاؤں میں مسلم کمیونٹی شدید متاثر، متعدد خاندان کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور، جمعیۃ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو مدد پہنچائی جا رہی، مزید ریلیف کا فیصلہ۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علماء ہند کا وفد منی پور میں</p></div>

جمعیۃ علماء ہند کا وفد منی پور میں

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری جنگ و جدال کی وجہ سے ریاست کی صور ت حال کافی خراب ہے۔ اس طویل جنگ نے دوسری کمیونٹی کی زندگی کو بھی کافی درہم برہم کر دیا ہے۔ ایسی ہی صورت حال ضلع بشنوپور میں واقع مسلم اکثریتی گاؤں کواکتا کی ہے۔ اس گاؤں کے وارڈ نمبر 8 میں واقع ایک مسجد اور متعدد مکانات بم کی زد میں آکر متاثر ہیں۔ یہاں کے رہنے والے افراد کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا منی پور دورہ، ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء منی پور کی یونٹ لگاتار ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے۔ راحت رسانی اور متاثرہ لوگوں کے حال و احوال سے واقفیت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ہفتہ کی صبح منی پور پہنچے اور دو دن وہاں رہے۔ انھوں نے مسلم اکثریتی علاقہ کواکتا اور ہندو میتئی برادری کے موٹرانگ میں واقع کیمپوں کا دورہ کیا۔ کواکتا میں زخمیوں سے ملاقات کی اور بم و بندوقوں کی زد میں آئے مکانات اور مسجد کا جائزہ لیا۔ کواکتا کے وارڈ آٹھ میں مسلمانوں کے 35 گھر اور ایک مسجد متاثر ہوئی ہے اور چار گھر بری طرح جل چکے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے ایسے 12 مسلم افراد کی فہرست تیار کی ہے، جو گن فائر یا بم سے زخمی ہیں۔ ان میں ایک 16 سالہ لڑکا ارباز بھی شامل ہے، جو شدید زخمی ہے اور اسے دہلی کے ایمس میں ریفر کیا گیا ہے۔


آج یہاں نئی دہلی میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیۃ علماء کی ریاسٹی یونٹ اور وفد کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا ہے کہ ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سردست سبھی پناہ لیے ہوئے خاندانوں کے درمیان مزید ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔ جو لوگ شدید زخمی ہیں اور دہلی میں زیر علاج ہو ں گے ان کی مالی مدد کی جائے گی، اور جو ریاست منی پور میں ہیں ان کے بہتر علاج و معالجہ کے لیے متعلقہ سرکاری محکموں سے رابطہ کیا جائے گا۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا منی پور دورہ، ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ

جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا سعید احمد صدر جمعیۃ علماء منی پور، مولانا مفتی سراج احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء منی پور، مولانا عبدالحق نائب صدر، مفتی شفیع اللہ قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء منی پور، عبدالحکیم اے ڈی ایم، مولانا عبدالحکیم، حافظ بشیر، مولانا رو ح الامین، مولانا عبدالسلام صدرجمعیۃ علماء بشنوپور، مولانا صفی الدین سکریٹری جمعیۃ علماء بشنوپور ضلع شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔