حج 2023 کی تیاریوں کے پیش نظر آل محمد اقبال اور کوثر جہاں نے رام لیلا میدان کا معائنہ کیا

حج آپریشن سے متعلق انتظامات کے لیے حکومت دہلی کے متعلقہ محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی میٹنگ بھی پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں بلائی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج آپریشن 2023 کے متعلق مختلف امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی ڈی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے ایم سی ڈی کے مختلف محکموں کے افسران اور کارکنان کے ساتھ رام لیلا میدان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں، ممبران نازیہ دانش (کونسلر)، محمد سعد، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عاری اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال کو رام لیلا میدان میں آئندہ 12 روز بعد لگنے والے حج کیمپ کے لیے ایم سی ڈی کی جانب سے مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات کی فراہمی پر توجہ دلائی تاکہ 21/مئی 2023 سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے لیے دہلی اور دیگر 6 ریاستوں سے حج ٹرانزٹ کیمپ میں آنے والے عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ڈپٹی میئر نے ایم سی ڈی کے متعلقہ محکموں کے افسران اور کارکنان کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے حج کمیٹی کی تجویز کے مطابق تمام تر مطلوبہ ضروریات اور سہولیات بروقت مہیا کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

دوسری جانب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج بیت اللہ 2023 کے لیے ریاست دہلی کے منتخب عازمین کو حج سے متعلق ارکان و مسائل اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں دوران قیام پیش آنے والے مختلف معاملات سے متعلق گزشتہ یکم مئی سے جاری حج تربیتی پروگرام کے آج آخری دن ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی سفیر (کلچرل کاوٗنسلر) ڈاکٹر فریدالدین فرید عصر نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل کا دورہ کیا اور عازمین حج کو اپنی اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ہند کے ثقافتی سفیر نے حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں اورایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی سے دہلی کے عازمین حج سے متعلق مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور حج کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ اگست /ستمبر میں منعقد ہونے والے حج سمینار میں ایران کلچرل ہاوٗس کی شراکت پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔


واضح ہو کہ آج ہی حج آپریشن سے متعلق انتظامات کے لیے حکومت دہلی کے متعلقہ محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی میٹنگ بھی پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں بلائی گئی۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے والے محکموں میں اہم محکمے، ریوینیو، ایم سی ڈی، محکمہ صحت، دہلی پولیس، دہلی ٹریفک، دہلی جل بورڈ اور دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی متعلقہ ایجنسیاں و دیگر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔