بہار: ذات پر مبنی مردم شماری معاملہ میں نتیش حکومت کی عرضی پٹنہ ہائی کورٹ سے خارج

بہار حکومت کی طرف سے پٹنہ ہائی کورٹ میں انٹرلوکیٹری عرضی داخل کی گئی تھی، اس میں اپیل کی گئی تھی کہ 3 جولائی تک کے لیے سماعت ملتوی نہ کی جائے، بلکہ اس سے پہلے ہی سماعت کی جائے۔

پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ ہائی کورٹ
user

قومی آواز بیورو

پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر عارضی روک لگانے کا فیصلہ سنایا تھا اور اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 3 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بہار کی نتیش حکومت نے ایک عرضی داخل کر معاملے کی سماعت جلد کرنے کی گزارش کی تھی۔ آج پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کی اس عرضی کو خارج کر دیا۔ یعنی ذات پر مبنی مردم شماری معاملے میں اب آئندہ سماعت 3 جولائی کو ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم کے تحت بہار میں چل رہی مردم شماری پر روک لگا دی تھی جس کے بعد جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی تھی کہ فوری اثر سے ذات پر مبنی مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کے کام کو روک دیا جائے۔


اس کے پیش نظر بہار حکومت کی طرف سے پٹنہ ہائی کورٹ میں انٹرلوکیٹری عرضی داخل کی گئی تھی۔ عرضی میں اپیل کی گئی تھی کہ 3 جولائی تک کے لیے سماعت ملتوی نہ کی جائے، بلکہ اس سے پہلے ہی سماعت کی جائے۔ اسی عرضی پر منگل کے روز چیف جسٹس کی صدارت والی ڈویژنل بنچ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ معاملے کی سماعت قبل میں مقررہ تاریخ یعنی 3 جولائی کو ہی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔