حج 2024: عازمین حج کی ٹیکہ کاری اور حج کیمپ کی تیاری آخری مراحل میں

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ دہلی حج کمیٹی ہیلپ ڈیسک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عازمین حج کا اندراج موبائل سہولت ایپ پر کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر عہدیداران سفر حج کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے</p></div>

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر عہدیداران سفر حج کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری حج فلائٹ شیڈول کے مطابق دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے جانے والے عازمین حج کی پرواز 9 مئی کو دیر رات 2.20 بجے سے شروع ہوگی۔ جیسے ہی حج پرواز کا شیڈول جاری ہوا، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی میں قائم حج سہولت موبائل ایپ ہیلپ ڈیسک اور رام لیلا میدان میں لگائے جانے والے حج کیمپ کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی موجود تھے۔

رام لیلا میدان میں ایم سی ڈی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ایم سی ڈی عہدیداروں سے فون پر رابطہ کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ کوشش اس بات کی ہے کہ سبھی ضروری کام جلد ہو جائیں تاکہ عازمین حج کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


واضح رہے کہ رواں سال حج سفر کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے اور حج کے دوران حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک موبائل سہولت ایپ جاری کی گئی ہے اور تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو اسے حاجیوں کے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کروانا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں پورے ملک میں اب تک پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کا ہدف ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں باقی تمام حاجیوں کے موبائل پر ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔