یومِ جمہوریہ تقریب بنارس کی پریڈ میں جمعیۃ یوتھ کلب کی شاندار کارکردگی

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے کہا کہ یقیناً یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خوشی کا موقع ہے اور دیگر اضلاع میں جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان اس سے حوصلہ پائیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس ریلیز</p></div>

پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ یوتھ کلب نے مختصر سی مدت میں کئی اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کی ٹیم، بنارس میں 75ویں یوم جمہوریہ تقریب پر پولiس لائن کی پریڈ میں محکمہ پولس کی مختلف ٹکڑیوں کے ساتھ شامل ہوئی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ’پرشستی پتر‘ حاصل کیا۔

جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کے سکریٹری محمد رضوان نے بتایا کہ دیگر ٹکڑیوں کی طرح ہماری 25 رکنی ٹیم لیڈر خالد سعید کی قیادت میں شامل ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ 5 رکنی ٹیم نے مولانا نورالبشر کی قیادت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا پروگرام پیش کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اترپردیش سرکار کے کابینی وزیر انل راجبھر تھے جبکہ جمعیۃ یوتھ کلب کے ناظم مولانا قاری احمد عبداللہ بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

یومِ جمہوریہ تقریب بنارس کی پریڈ میں جمعیۃ یوتھ کلب کی شاندار کارکردگی

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ کے ذریعہ یہ معلوم ہوا کہ 26 جنوری کے پریڈ میں سول لائن اور پولیس پریڈ کے ساتھ ہمارے جوان شامل ہوئے۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے ذمہ داروں حافظ عبیداللہ، رضوان اور بنارس کے تمام ذمہ داروں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ یقیناً یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خوشی کا موقع ہے اور دیگر اضلاع میں جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان اس سے حوصلہ پائیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

اپنے آڈیو پیغام میں دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث و مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بھی انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نوجوانوں کی عزم و ہمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اس پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں، میں اس موقع پر خوشی کے آنسو کو نہیں روک پا رہا ہوں۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے کمشنر مولانا کلیم اللہ قاسمی نے اپنے پیغام میں جمعیۃ یوتھ کلب کے سبھی ذمہ داروں کو مبارکباد دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔