حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

حج 2025 کے لیے جانے والے عازمین اب پیشگی رقم 31 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں اور دستاویزات جمع کرنے کی آخری تاریخ 5 نومبر ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>حج منزل میں طبی کیمپ کی فائل تصویر</p></div>

حج منزل میں طبی کیمپ کی فائل تصویر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین حج کے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب عازمین حج کے حج اخراجات کی پہلی قسط 1,30,300 روپے 31 اکتوبر رات 11.59 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں تمام ضروری دستاویزات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 5 نومبر کر دی گئی ہے۔

پیشگی رقم جمع کرنے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔ اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے موصول پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر ہفتہ، اتوار اور دیوالی کی گزیٹیڈ چھٹی کے علاوہ کام کے دنوں میں کھلا رہے گا اور حج سے متعلق دستاویزات جمع کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔