حج 2024: 3 دنوں میں 8 پروازوں سے 3029 حجاج کرام دہلی پہنچے

ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے 53 بغیر محرم حج کرنے والی خواتین کا استقبال کیا اور انھیں فریضۂ حج ادا کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

<div class="paragraphs"><p>بغیر محرم حج کرنے والی خواتین کا دہلی ایئرپورٹ پر استقبال کرتی ہوئی دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

بغیر محرم حج کرنے والی خواتین کا دہلی ایئرپورٹ پر استقبال کرتی ہوئی دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: مقدس حج کے مکمل ہونے کے بعد عازمین حج کی وطن واپسی کے تیسرے دن آج سعودی ایئرلائنز کی ساتویں پرواز سے بغیر محرم حج کرنے والی 53 خواتین بصحت و سلامتی وطن عزیز ہندوستان واپس آ گئیں۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بغیر محرم حج کرنے والی خواتین کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

اس موقع پر کوثر جہاں نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی بغیر محرم حج کا ارادہ رکھنے والی خواتین کے تعاون اور رہنمائی کے لیے ہر اعتبار سے پابند عہد ہے۔ دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق آج 4 پروازوں سے مجموعی طور پر 1396 عازمین حج کی دہلی واپسی ہوئی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے دور دراز کے عازمین حج کے لیے ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں حجاج کرام کے ٹھہرنے کا معقول انتظام کیا ہے اور ایسے حجاج کرام کو ایئرپورٹ سے حج منزل تک لانے کے لیے ایئرکنڈیشنر بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

حج 2024: 3 دنوں میں 8 پروازوں سے 3029 حجاج کرام دہلی پہنچے

یاد رہے کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس حج پر جانے والے حاجیوں کی وطن واپسی کا یہ سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ 22 جون کو پہلی پرواز عازمین حج کو لے کر ہندوستان پہنچی تھی اور وطن واپس آنے والے سبھی عازمین حج کا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے افسران دل کی گہرائیوں سے استقبال کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔