آرمی چیف کی تقرری کو ایشو بنانے کے خلاف عمران کو وارننگ

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کے کسی کام سے تقرری پر اثر پڑتا ہے یا اس کے لیے کوئی تاثر پیدا کیا جاتا ہے، تو یہ پورے ادارے کے لیے تباہی مچائے گا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری کو مدا نہ بنانے کی وارننگ دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’’یہ (آرمی چیف کی تقرری) تنازعہ کا معاملہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس تقرری کو ضوابط اورآئین کے مطابق کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کے کسی کام سے تقرری پر اثر پڑتا ہے یا اس کے لیے کوئی تاثر پیدا کیا جاتا ہے، تو یہ پورے ادارے کے لیے تباہی مچائے گا۔ پیر کو جیو نیوز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے کہا، "اگر عمران خان مدے کا فائدہ اٹھاکرحماقت کرتے ہیں اور اپنے مسلح ہجوم کے ساتھ اسلام آباد پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو حکومت پہلے سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹے گے۔ "


دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ شرمناک طریقے سے باہر نکلے گا یا پکڑاجائے گا۔" انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور شرپسند وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تقرری نہ تو کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی اسے ایسا سمجھا جانا چاہیے۔

چک والا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مبینہ طور پر عوام کو بغاوت پر اکسایا، انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی دینے والوں کو واپس دھمکی دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں سے بتوں کا خوف توڑنے کے لئے کہہ رہا ہوں، جو آپ کو نامعلوم نمبروں سے کال کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اور آپ کو ڈرا رہے ہیں، بدلے میں انہیں ڈرا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ 'مسٹر ایکس اور مسٹر وائی' لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ "لوگوں کو خفیہ نمبروں سے کال کر کے ڈرائیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دیں۔"


پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں خوفزدہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان میں حال ہی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس کے موقع پر ان کی دوطرفہ میٹںگ کے دوران پوتن کی موجودگی میں ان کے (شہباز شریف) کے پاؤں کانپ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔