پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہونے کے چار گھنٹے بعد ملی

ترجمان  نے بتایا کہ اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد سفیر کی بیوی صبح گیارہ بجے گھر سے نکل گئی تھیں اور وہ ایف نائن پارک کے میگا زون سے ملیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں ویتنام کے سفیر گوئین ٹین فونگ کی اہلیہ ہفتہ کو لاپتہ ہوگئی تھیں لیکن پولیس نے بتایا کہ وہ چار گھنٹے بعد ایک پارک میں ملیں۔اسلام آباد پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے چار گھنٹوں کے اندر ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سات ٹیمیں سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ سفیر کی اہلیہ کو ان کے شوہر کے ساتھ گھر واپس بھیج دیا گیا۔ اس سے پہلے دن میں پولیس کو ہیلپ لائن 15 پر فون کال کے ذریعے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں چار گھنٹے کی تلاش کے بعد سفیر گوئین ٹین فونگ کی اہلیہ مل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سات ٹیمیں کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی تلاش میں مصروف تھیں۔


ترجمان نے تصدیق کی کہ ان کا سراغ لگانے کے بعد خاتون کو ان کے شوہر کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایف نائن پارک کے میگا زون میں موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد سفیر کی بیوی صبح گیارہ بجے گھر سے نکل گئی تھیں۔

سفیر کے مطابق ان کی اہلیہ آج صبح 11 بجے روزانہ کی سیر کے لیے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں۔ پریشانی اس وقت بڑھ گئی جب ان کا موبائل فون بند ہو گیا جس سے رابطے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔جس کے بعد اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) علی ناصر رضوی ڈی آئی جی علی رضا کے ہمراہ سفیر کی رہائش گاہ پہنچے۔ ان کے ساتھ تحقیقاتی ٹیم کے افسران بھی موجود تھے۔


میٹنگ سے قبل اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے ایس ایس پی سیف سٹی، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) اور ایس ایس پی (آپریشنز) سے معلومات حاصل کیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفیروں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔