پاکستان: جیل میں بند عمران خان 3 سیٹ سے لڑیں گے انتخاب، پی ٹی آئی نے کیا اعلان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت راولپنڈی واقع جیل میں بند ہیں، اس درمیان پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ 8 فرروی کو ہونے والے انتخاب میں عمران 3 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان میں آئندہ سال فروری میں عام انتخاب ہونا ہے۔ اس درمیان ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) نے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی واقع ادیالہ جیل میں بند عمران خان کے بارے میں پی ٹی آئی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے باوجود وہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں 3 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے۔ پاکستانی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نومنتخب پی ٹی آئی صدر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم لاہور، اسلام آباد اور میانوالی انتخابی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی انتخابی کمیشن نے توشہ خانہ معاملہ پر فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کو پانچ سال کے لیے انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ توشہ خانہ معاملے میں ایک ذیلی عدالت نے 5 اگست کو عمران خان کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ یہ معاملہ انتخابی کمیشن نے ہی داخل کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی 3 سال کی سزا کو معطل کر دیا۔ فی الحال عمران خان کئی دیگر معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔


عمران کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ابھی تک اس فیصلے کو رد نہیں کیا گیا ہے۔ نتیجہ کار وہ کسی بھی عوامی عہدہ کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ علی ظفر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ معاملے میں سزا کو چیلنج دینے والی عمران خان کی عرضی پر اپنا فیصلہ جلد سنا سکتا ہے، کیونکہ انتخاب کی تاریخ سامنے آ چکی ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ ہائی کورٹ پی ٹی آئی کی عرضی پر اپنا فیصلہ سنائے گا جس میں توشہ خانہ معاملے مین سابق وزیر اعظم کی سزا کو معطل کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ انھوں نے پی ٹی آئی کارکنان سے آئندہ انتخابات کے لیے اپنا نامزدگی پرچہ جمع کرنے کی گزارش بھی کی اور کہا کہ پارٹی انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ دیتے وقت جیل میں بند پارٹی اراکین کو ترجیح دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔