مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ کے دوران درالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ درالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کراچی: معروف عالمِ دین و مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی میں ادا کردی گئی۔ مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ان کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی کی امامت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طالبِ علموں نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور رہنما انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی اور امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے دوران درالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ درالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔


واضح رہے کہ 18 نومبر کی رات مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ رفیع عثمانی مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہونے کے علاوہ 30 سے زائد کتابوں کے مصنف، مفسرقرآن، فقیہ تھے۔

مولانا رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو بھارت کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے، اُن کا نام عالم دین مولانا اشرف علی تھانوی نے رکھا۔ آپ کے والد مولانا شفیع دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔