پاکستان: عمران خان کی ٹیم میں آفریدی اور حفیظ کی انٹری، انتخاب لڑنے کی تیاری!

پاکستان میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کیے گئے تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے اور پھر نیشنل اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد عام انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

شاہد آفریدی اور محمد حفیظ
شاہد آفریدی اور محمد حفیظ
user

تنویر

بہت جلد شاہد آفریدی اور محمد حفیظ سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزمانے والے ہیں۔ یہ دونوں کرکٹر بہت جلد کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی ٹیم یعنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو کر اپنے لیے عوام سے ووٹنگ مانگتے نظر آئیں گے۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے پی ٹی آئی کی طرف سے نیشنل اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لیے سیٹ کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی کراچی سے اور محمد حفیظ سرگودھا سے قسمت آزمائی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کیے گئے تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے اور پھر نیشنل اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد عام انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ایک پاکستانی صحافی نے اس سلسلے میں بتایا کہ آئندہ انتخاب میں مزید دو کرکٹر پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نیشنل اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر قسمت آزمائیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن 90 دنوں کے اندر انتخاب کرائے جانے سے متعلق غور و خوض کر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ذریعہ 90 دنوں میں عام انتخاب کا اعلان کیے جانے کے بعد پاکستان کا انتخابی کمیشن اسے ممکن بنانے کے طریقوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہو گیا ہے۔ انتخاب کے پہلے کئی اہم اقدام کیے جانے ہیں، مثلاً کئی سیٹوں کے لیے ہوئی نئی حد بندی کی مناسبت سے تیاریاں کی جانی ہیں جو وقت طلب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔