دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی شہباز حکومت کا سخت قدم، ’آپریشن آل آؤٹ‘ لانچ کرنے کا فیصلہ
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں فوجی افسران کے ذریعہ کہا گیا کہ جو بھی دہشت گرد تنظیم ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، انھیں جڑ سے ختم کرنا ہے۔
پاکستان کو دہشت گردوں کے لیے سب سے محفوظ ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں وہ دہشت گردی کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بدنام ہے اور اب وہ دہشت گردی کا صفایہ کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی پاکستانی فوج ’آپریشن آل آؤٹ‘ لانچ کرنے والی ہے۔ شہباز حکومت کی میٹنگ میں اس تعلق سے فیصلہ لیا جا چکا ہے، بس اب اسے زمینی سطح پر اتارنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منھ میں رام، ہاتھ میں چھری
پاکستانی میڈیا چینل ’جیو نیوز‘ کے مطابق شہباز حکومت نے 7 اپریل کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن آل آؤٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت پاکستان میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی 41ویں میٹنگ ہوئی جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی۔ اس میٹنگ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، جنرل شمشاد مرزا، مرکزی وزیر برائے دفاع و مالیات سمیت پاکستان کے ٹاپ سول اور ملٹری افسران شامل ہوئے تھے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں فوجی افسران کے ذریعہ کہا گیا کہ جو بھی دہشت گرد تنظیم ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، انھیں جڑ سے ختم کرنا ہے۔ میٹنگ میں شامل دیگر افسران نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں پاکستان کے کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 127 پولیس اہلکاروں نے جان گنوائی۔ کروڑوں روپے کی پراپرٹی کو بھی نقصان ہوا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔