پاکستان کے وزیر افریدی کورونا وائرس سے متاثر

اس سے پہلے نیشنل اسمبلی کے صدر، جنوبی ریاست سندھ کے گورنر، کئی اراکین پارلیمنٹ اورکچھ وزیر بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے جا چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پاکستان میں ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر شہریار خان افریدی کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ شہریار افریدی نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ پر ہفتے کے روزاس کی تصدیق کی۔ شہریار افریدی نے ٹوئٹ کیا، ’میں کووڈ۔19‘ سے متاثر پایا گیا ہوں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ مجھے دعا اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے‘۔

اس سے پہلے نیشنل اسمبلی کے صدر، جنوبی ریاست سندھ کے گورنر، کئی اراکین پارلیمنٹ اور کچھ وزیر بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے جا چکے ہیں۔ عمران حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے طبقے کو روزگار کا انتظام اور معیشت کو مضبوطی حاصل کرنے کے مقصد سے لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیئے جانے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا۔


حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پھر سے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے پر غور و خوض کر رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 66400 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1395 افرا د کی موت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں 24131 افراد کورونا سے نجات پاکر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔