دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 61 لاکھ سے تجاوز
ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 63 ہزارسے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔
عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 3.70 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے لی جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے 61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 18,16,820افراد سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے ۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہو چکی ہےاور ہلاک ہونے والوں کی تعدا د ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں اس سے وبا سے اب تک 3 لاکھ96 ہزار افراد سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4555 لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2 لاکھ 72 ہزار607 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38ہزار243 اموات ہو چکی ہے۔
یوروپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 33 ہزار229 افراد کی موت اور 2 لاکھ32 ہزار248 لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔اسپین میں اب تک 2 لاکھ 38ہزار564 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27 ہزار121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بیلجیم میں 9430، میکسیکو میں 9415، کینیڈا میں 7063، ہالینڈ میں 5950، سویڈن میں 4350، پیرو میں 4099، ایکواڈور میں 3334، سوئٹزرلینڈ میں 1919، آئر لینڈ میں 1645 اور پرتگال میں 1383 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2801 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 57 مزید افراد کی موت ہو گئی۔ یہاں اب تک 64 ہزار 28 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1317 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاوکا مرکز چین میں اب تک 84،119 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1لاکھ 86 ہزار923 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28ہزار 717 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 82 ہزار922 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8 ہزار504 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 63 ہزارسے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 1 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7734 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 May 2020, 9:00 AM