پاکستان: قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے لیے ووٹنگ کل
اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ امیدوار اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد: نئے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نیشنل اسمبلی میں پیر کو نئے وزیر اعظم کے لیے ووٹنگ کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ الجزیرہ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ اتوار کی صبح تک جاری رہنے والی کارروائی میں، حکمراں جماعت کے ارکان اور اسپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان میں ہوئی ووٹنگ کے بعد عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا نیا باغی عمران خان... ظفر آغا
اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ امیدوار اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ عمران خان اور اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ کھو دیا۔ انہیں تباہ حال معیشت اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا قصوروار ٹھرایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔