اندھیرے میں ڈوبا پاکستان! اسلام آباد سے کراچی تک بجلی گُل، نیشنل گرڈ میں آئی خرابی

پاکستان کے کوئٹہ اور گڈو کے درمیان ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنوں میں خرابی کے باعث پیر کو ملک کے مختلف حصوں میں بجلی گل ہوگئی ہے۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

معاشی بحران کا شکار پاکستان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کا یہ پڑوسی ملک اب اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایک حصہ پیر کی صبح سے ہی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گڈو کے درمیان ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنوں میں آئی خرابی کے باعث پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی گل ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ آج صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی ڈاون ہو گئی جس کے سبب بجلی کا بڑے پیمانے پر بحران پیدا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ، لاہور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقے بجلی کے جانے سے متاثر ہیں۔ ان شہروں میں بجلی بحال ہونے میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس وقت کراچی کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔


وزارت کے مطابق سسٹم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی جنگی پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اور گزشتہ ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے گرڈ کو محدود تعداد میں بحال کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔