یوپی: لکھنؤ-کانپور ہائی وے پر خوفناک حادثہ، ٹرک نے کار کو ٹکر مار کر راہگیروں کو کچلا، 6 لوگوں کی موت
آزاد مارگ چوراہے پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے ایک کار اور بائک کو ٹکر ماری اور بعد میں پیدل چلنے والوں کو کچل دیا۔ اسی دوران ڈمپر فور وہیلر کو گھسیٹتا ہوا کھائی میں جا گرا۔
اناؤ: اترپردیش میں ضلع اناؤ کے اچل گنج تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر شام تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ شنکر مینا نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب آزاد مارگ چوراہے کے قریب لکھنؤ کی طرف سے آنے والا ایک تیز رفتار ڈمپر سڑک کے کنارے کھڑے ایک بائیک سوار کو روند دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں ایک ماں بیٹی کو کچلتے ہوئے ایک کار پر الٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یوم جمہوریہ کی پریڈ میں 23 جھانکیاں نظر آئیں گی
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال بھیجا، جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ضلع اسپتال کے ای ایم او ڈاکٹر آشیش نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت چھوٹے لال (32) ساکن سپاسی تھانہ اچل گنج، شیوانگ (30) ساکن جھوا اچل گنج، وملیش (60) ساکن جھوا اچل گنج، پورن دکشت، رام پیاری (45) اور بیٹی شیوانی (13) رہائشی ظالم کھیڑا اچل گنج کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ہندوستان ہاکی عالمی کپ سے باہر
حادثے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔ اس کی وجہ سے لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک جام لگ گیا۔ پولیس افسران کی مداخلت کے بعد ہی جام کھولا جا سکا۔ فرار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔