عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گے

عمران خان اس وقت پاکستان میں قید ہیں لیکن ان کو نئے قوانین سے مدد ملےگی جس میں نامزدگی اور ووٹنگ آن لائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے درخواست دی ہے۔ ’دی گارڈین‘ نے یہ خبر عمران خان کے مشیر سید زلفی بخاری کے حوالے سے دی۔

اخبار کے مطابق، 71 سالہ عمران  خان نے 1970 کی دہائی میں آکسفورڈ کے کیبل کالج سے سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی،  کرکٹ ٹیم کے لیے کامیابی سے کھیلے اور 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے چانسلر رہے۔


واضح رہے کہ صدیوں سے آکسفورڈ کے سابق طلباء یا عملہ بڑی حد تک یونیورسٹی میں ذاتی طور پر حاضر ہو کر باضابطہ چانسلر شپ کے لیے اپنی امیدواریاں پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ عمران  خان، جو اس وقت پاکستان میں قید ہیں، کو نئے قوانین سے مدد ملی ہے جس میں نامزدگی اور ووٹنگ آن لائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہےیونیورسٹی کے سابق طلباء اور عملے کے درمیان نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ اکتوبر میں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔