پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار، 27 افراد ہلاک

پاکستان میں مانسون کی پہلی شدید بارش منگل کو ختم ہوئی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ چار دن یعنی اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

پاکستان میں شدید بارش
پاکستان میں شدید بارش
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس قدرتی آفات کی زد میں آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور کئی جگہوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ ڈان اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارش کے ایک اور دور کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی باریکی سے نگرانی کرنے کی جائے۔ کراچی میں پولیس اور ریسکیو حکام نے شدید بارشوں کے باعث کم از کم 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ یہاں کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے اور کئی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔


پاکستان میں مانسون کی پہلی شدید بارش منگل کو ختم ہوئی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ چار دن یعنی اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور ہواؤں کا رخ بھی تیز رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔