امریکی صدر جو بائیڈن براستہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ

امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مشرق وسطیٰ کی اہم یاترا پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خلیجی اتحادیوں کو تیل کی پیداوار بڑھانے سمیت دیگر ’اہم‘ امور پر تبادلہ خیال کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن / العربیہ ڈاٹ نیٹ
امریکی صدر جو بائیڈن / العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مشرق وسطیٰ کی اہم یاترا پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خلیجی اتحادیوں کو تیل کی پیداوار بڑھانے سمیت دیگر ’اہم‘ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یروشلم میں دو روزہ قیام کے دوران صدر بائیڈن اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ جمعہ کے روز اپنے دورے کے آخری مرحلے پر وہ فلسطینی رہمنا محمود عباس سے غرب اردن میں ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا اگرچہ اسرائیل کا 10واں دورہ ہے، تاہم اس دوران وہ چند ایسی ملاقاتیں کرنے جا رہے ہیں جو اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوں گی۔ تیرہ جون القدس کے معیاری وقت بعد از دوپہر بائیڈن تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر اتریں گے، جہاں وزیر اعظم یائر لپیڈ ان کا استقبال کریں گے۔ یہ 2013 کے بعد دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات ہو گی۔


بائیڈن اپنے دورے کے دوران صہیونی وزیر دفاع کی معیت میں اسرائیل کی متعدد سکیورٹی تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔ غالب امکان ہے کہ وہ سینڑل اسرائیل میں تل ابیب ہوائی اڈے کے نواح میں واقع البالماش ایر بیس کا دورہ کریں، جہاں وہ آئرن ڈوم نامی ایئر ڈیفنس بیڑیوں کی نمائش دیکھیں گے، جو اس امر کا اشارہ ہے کہ جو غزہ جنگ کے بعد سے امریکہ کی طرف اسرائیل کو ائر ڈیفنس خریداری کے لیے 500 ڈالر دینے کی رضا مندی ظاہر کرتا ہے۔

جمعہ کے دن امریکی صدر مقبوضہ مشرق بیت المقدس میں ’’اوغوستا وکٹوریا‘‘ ہسپتال کا دورہ کریں گے۔ کسی بھی امریکی صدر کا اولڈ بیت المقدس کی حدود سے باہر فلسطینی اکثریت والے علاقے کا پہلا دورہ ہو گا۔

بعد ازاں جو بائیڈن فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ملنے بیت لحم جائیں گے، جہاں وہ واپسی پر وہ براہ راست سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے اس اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں امریکہ، اردن، مصر عراق کو بھی شرکت کی دعوت ہے۔

امریکی حکام کے بقول بائیڈن کے پہلے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران سفارتی محاذ پر تاریخی نوعیت کی پیش رفت کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔