پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار غیر مسلم ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب، نوید اینتھنی کے نام پر لگی مہر!
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے ایک آفیشیل اعلان کیا جس میں انھوں نے سندھ اسمبلی میں پہلی بار کسی غیر مسلم کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیے جانے کی جانکاری دی۔
پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے، لیکن اب تک حکومت سازی نہیں ہوئی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مارچ مہینے کے شروع میں پاکستان کو ایک اتحادی حکومت ملے گی۔ یہ اتحاد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ہوگا۔ اس دوران پی پی پی صدر بلاول بھٹو زرداری نے نئی منتخب حکومت کی تشکیل کا علم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس درمیان پاکستان میں کچھ ایسا ہونے والا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ پاکستان پیپلز پارتی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے 23 فروری کو ایک آفیشیل اعلان کیا جس میں انھوں نے سندھ اسمبلی میں پہلی بار کسی غیر مسلم شخص کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیے جانے کی جانکاری دی۔ نئے ڈپٹی اسپیکر کا نام نوید اینتھنی ہے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی رکن کی شکل میں وہ حلف برداری کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے علاوہ وزیر اعلیٰ عہدہ پر سید مراد علی شاہ اور سید اویس شاہ کو چیئرمین کے عہدہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پارٹی صدر نے منتخب سبھی اراکین سے اپنی گزشتہ مدت کار سے کئی گنا بہتر کام کرنے کی اپیل کی اور اس کے ساتھ ہی علاقہ میں ہو رہی بدعنوانی کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کرنے کی بھی بات کہی۔
واضح رہے کہ نوید اینتھنی ایک رومن کیتھولک ہیں اور انھیں 2018 میں پاکستانی عام انتخاب میں اقلیتوں کے لیے محفوظ سیٹ پر سندھ کے علاقائی اسمبلی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 13 اگست 2018 سے لے کر 11 اگست 2023 تک سندھ کے علاقائی اسمبلی کے رکن رہے۔ نوید کو مذہبی اقلیتوں کو سیٹیں الاٹ کرنے کے پاکستانی قانون کے تحت منتخب کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔