عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

عمران خان خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد دارالحکومت واپس آرہے تھے۔ اس دوران ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راولپنڈی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو ہفتہ کے روز تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی حالات میں اتارا گیا۔ عمران خان خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد دارالحکومت واپس آرہے تھے۔ اس دوران ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اسے راولپنڈی شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور اڈیالہ گاؤں کے قریب اتارا گیا۔

عمران خان کو بذریعہ کار بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔ عمران خان جس گاڑی میں سوار تھے وہ پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجہ کی رہائش گاہ سے لائی گئی تھی۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجوہات میں تضاد نظر آرہا ہے، کیونکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے کچھ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو ایندھن کی کمی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جبکہ دیگر پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔