پاکستان میں ٹرک اور وین کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پاکستان کےصوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق ملتان سے بھکر جانے والی مسافر وین کو حادثہ کوٹ ادو میں چوک سرور شہید اڈا محمد والا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثےکی شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے۔


سڑک حادثہ میں شکار ہونے والے11  افراد کے جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین کے ہلاک ہونے کی خبر سے علاقہ میں کحرام مچ گیا ہے جبکہ دس زخمی لوگ علاج کے لئے اسپتال  میں زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔