شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا سنگین الزام، 19 سال پرانا معاملہ

پاکستان کا میچ فکسنگ معاملوں سے پرانا تعلق ہے۔ اب شعیب ملک کا نام بھی سامنے آیا ہے اور یہ معاملہ تقریباً 19 سال قبل ہونے والے ایک میچ سے متعلق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان کرکٹ ایک بار پھر شرمسار ہو گئی ہے کیونکہ تجربہ کار کھلاڑی باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ پر برسوں پہلے لگائے گئے فکسنگ الزامات کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے۔ دراصل باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی ٹیم کو ہروایا تھا۔

درحقیقت باسط علی نے ایک بار پھر 2005 میں منعقدہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز بمقابلہ کراچی زیبراز میچ کو یاد کیا، جس میں اسٹالینز کو آخری 4 اوورز میں صرف 25 رنز بنانے تھے۔ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نصف سنچری بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے اور ان کی ٹیم فتح کی دہلیز پر کھڑی تھی۔ ملک 53 گیندوں میں 88 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے، اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ 4 رنز سے ہار گئی۔ جس کی وجہ سے اسٹالینز اور ملک کی اننگز پر سوالات اٹھے تھے۔


اگرچہ شعیب ملک نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اپنی اننگز کا دفاع کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے لیے ان کی باتوں پر یقین کرنا بہت مشکل دکھائی دیا۔ ملک کو بعد میں جرمانہ بھی لگایا گیا۔ باسط علی یہیں نہیں رکے کیونکہ انہوں نے ملک کو چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 میں اسٹالینز کا مینٹور مقرر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی نشانہ بنایا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ فکسنگ سے پرانا تعلق ہے۔ محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کےا سپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے سب سے زیادہ سرخیاں بنائی تھیں۔ ان کے علاوہ محمد عرفان، خالد لطیف اور عاقب جاوید سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے نام میچ فکسنگ معاملوں سے منسلک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔