پاکستان میں کورونا کے 3711 نئے معاملے، 67 اموات

مرکز کے مطابق اس دوران مزید 67 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24406 ہو گئی ہے۔ جبکہ 4792 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ جنوبی سندھ صوبہ وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 3711 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 1098410 ہو گئی۔ جبکہ مزید 67 مریض اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اتوار کو اس حوالے سے اطلاع دی۔ مرکز کے مطابق انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 986795 ہوگئی ہے۔

مرکز کے مطابق اس دوران مزید 67 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24406 ہو گئی ہے۔ جبکہ 4792 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ جنوبی سندھ صوبہ وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 410766 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبے میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 371605 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکز کے مطابق ہفتہ کی رات تک ملک میں 42173424 افراد کو ویکسین دی گئی تھی جن میں سے 11956552 لوگ کورونا کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔