ٹرمپ-بائڈن میں جیت کسی کی بھی ہو، امریکہ کا معاون بنا رہے گا جرمنی

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے گنتی جاری ہے اور اس دوران ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف معمولی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

دودسرے اور آخری مباحثہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن / Getty Images
دودسرے اور آخری مباحثہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن / Getty Images
user

یو این آئی

برلن: جرمنی نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ووٹنگ کے دوران کہا کہ اس انتخابات میں جیت چاہے کسی کی بھی ہو جرمنی امریکہ کا اہم معاون رہے گا۔ جرمنی کی وائس چانسلر اولاف اسکالج نے انتخابات کے ایک دن بعد آج یہ بات کہی۔ اسکالج نے کہا کہ ‘‘امریکہ میں کوئی بھی صدر بنے، ہم امریکہ کے اہم معاون بنے رہیں گے۔ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہو۔‘‘

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے گنتی جاری ہے اور اس دوران ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف برتری حاصل کی ہوئی ہے۔ صدارتی انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس سے پہلے دن میں ٹرمپ نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘‘ہم پورے ملک میں حقیقت میں اچھی چیزیں ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ آپ سبھی کا شکریہ۔’’ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے تئیں پرجوش ہوکر ٹوئٹ کیا کہ ‘‘میں آج رات بیان جاری کروں گا۔ بڑی جیت ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔