غزہ کے شہریوں کو اتنی تو انسانی امداد ملنی چاہیے جتنی زندہ رہنے کے لیے درکار ہے:امریکہ

امریکہ اسرائیل کو بیروت اور اس کے ارد گرد حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہے اور مذاکرات کی طرف منتقلی دیکھنا چاہتا ہےتاکہ دونوں طرف کے شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل لبنان کے دارالحکومت بیروت اور اس کےاطراف میں اپنے حملے کم کرے۔آسٹن نے مزید کہا کہ "شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہم اسرائیل کو بیروت اور اس کے ارد گرد حملوں میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم مذاکرات کی طرف منتقلی دیکھنا چاہتے ہیں جس سے دونوں طرف کے شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں"۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں  نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفل‘ کی سکیورٹی کا مسئلہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ساتھ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل نے مجھے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے متعدد واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی فورس کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔


ایک اور تناظر میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ "غزہ کے شہریوں کو وہ انسانی امداد ملنی چاہیے جو انہیں زندہ رہنے کے لیے درکار ہےاور اس کا زیادہ حصہ ان تک پہنچنا چاہیے"۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جی7 ممالک کے وزرائے دفاع نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس ’یونیفل‘ اور لبنانی مسلح افواج کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ گروپ کے وزرائے دفاع کی پہلی میٹنگ کے بعد منظور کی گئی مشترکہ دستاویز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امن دستوں کا تحفظ تنازع کے تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

دستاویز کے متن میں کہا گیا ہے کہ "ہم لبنان-اسرائیل سرحد پر سلامتی اور استحکام کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، جس میں مقامی آبادی کا تحفظ بھی شامل ہے۔ ہم لبنان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور مزید کشیدگی کے خطرے کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے مکمل نفاذ کے مطابق دشمنی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ  نیٹ، اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔