امریکہ: دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ اسپتالوں میں بڑھی کورونا متاثرین کی تعداد، نئے میوٹیشن کا خطرہ ہنوز برقرار!
سی ڈی سی کے مطابق 16 جولائی سے شروع ہوئے ہفتہ میں امریکہ کے اسپتالوں میں 7109 مریضوں کو داخل کرایا گیا تھا، یہ گزشتہ ہفتہ کی تعداد 6444 سے زیادہ ہے۔
کورونا وائرس کا اثر دھیرے دھیرے پوری دنیا میں کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن ایک تازہ خبر لوگوں کی فکر میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ میں گزشتہ دنوں کووڈ-19 کے سبب اسپتال میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق 16 جولائی سے شروع ہوئے ہفتہ میں ملک بھر کے اسپتالوں میں 7109 مریضوں کو داخل کرایا گیا تھا۔ یہ گزشتہ ہفتہ کی تعداد 6444 سے زیادہ ہے۔ فکر انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس میں سے کئی لوگوں کو ایمرجنسی علاج کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر گزشتہ تین سال سے زیادہ وقت سے کورونا سنگین ہیلتھ ایمرجنسی رہا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں گزشتہ کچھ ماہ سے انفیکشن کی حالت بہت کنٹرول میں دکھائی دے رہی ہے، لیکن ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اسے ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کی جانی چاہیے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اب بھی لگاتار میوٹیشن جاری ہے، جس سے نئے ویریئنٹس کا جوکھم زیادہ ہو سکتا ہے۔
بہرحال، امریکہ میں کورونا انفیکشن میں اضافہ نے سبھی کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ سی ڈی سی ترجمان کیتھلین کانلی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’7 ماہ کی لگاتار گراوٹ کے بعد امریکہ میں کووڈ-19 کے معاملے پھر سے بڑھتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ ہمیں الرٹ ہو کر جانچ اور بچاؤ کی ترکیب کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ڈاکٹر کانلی کا کہنا ہے کہ کئی ممالک اب بھی وائرس کے پھیلاؤ کو دھیما کرنے کے لیے سی ڈی سی کے ذریعہ بتائے گئے طریقوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ بھلے ہی کووڈ-19 کی رفتار کم ہو، پھر بھی جس طرح سے اسٹڈی میں نئے ویریئنٹس کا خطرہ دیکھا گیا ہے، اس کو لے کر سبھی لوگوں کو ہمیشہ احتیاط برتتے رہنے کی ضرورت ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔