یوکرین: روس کے میزائل حملوں میں 21 افراد ہلاک

صوبائی ایمرجنسی سروس ڈی ایس این ایس نے بتایا کہ سیرہیوکا گاؤں میں ایک نو منزلہ عمارت پر میزائل لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔

یو کرین، فائل تصویر آئی اے این ایس
یو کرین، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین کے جنوبی اوڈیسا علاقے میں جمعہ کی رات روسی میزائل حملوں میں ایک بچے سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک اور چھ بچوں سمیت 38 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی ایمرجنسی سروس ڈی ایس این ایس نے بتایا کہ سیرہیوکا گاؤں میں ایک نو منزلہ عمارت پر میزائل لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی چھٹی والے تفریحی مقام پر الگ الگ حملوں میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں سے بحیرہ اسود پر تین میزائل داغے گئے ہیں۔ روس نے گزشتہ چند دنوں میں یوکرین کے شہروں پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ تاہم روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یہ حملے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔