یوکرین تنازعہ: کینیڈا نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا

جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز کہا کہ کینیڈا روسی حکومت کے 62 قریبی اتحادیوں اور ایک دفاعی شعبے کے یونٹ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو، تصویر آئی اے این ایس
جسٹن ٹروڈو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز کہا کہ کینیڈا روسی حکومت کے 62 قریبی اتحادیوں اور ایک دفاعی شعبے کے یونٹ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق جن لوگوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں روسی وفاقی گورنر اور علاقائی سربراہان، ان کے خاندان کے افراد اور موجودہ دفاعی شعبے کے منظور شدہ اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت روسی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔


وزیر اعظم نے یوکرین کے سیکورٹی شعبے کے اداروں کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے پیس اینڈ اسٹیبلائزیشن آپریشنز پروگرام کے ذریعے یوکرین کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے دن سے یعنی اس سال 24 فروری سے کینیڈا نے روس، یوکرین اور بیلاروس کے 1,300 سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔