ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دوست احباب بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کوئلے کی کان، تصویر آئی اے این آئی
کوئلے کی کان، تصویر آئی اے این آئی
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی کے صوبہ بارتن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور کئی دیگر کان میں پھنس گئے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو دھماکے کے وقت کان میں تقریباً 110 افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے زیادہ تر 300 میٹر سے زیادہ گہری کان میں موجود تھے۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کارکن رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دوست احباب بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ تقریباً 300 میٹر کی گہرائی میں ہوا۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ کم از کم 49 افراد 300 سے 350 میٹر کے درمیان ایک 'خطرناک' علاقے میں کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مقامی پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سرکاری کان 'ترکی ہارڈ کول انٹرپرائزز' کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔