اتر پردیش: گوتم بدھ نگر میں ڈینگو سے پہلی موت، محکمہ صحت کو علم نہیں
متوفی منجو جو اپنے شوہر منموہن کے ساتھ سیکٹر-100 میں سنچری اپارٹمنٹس میں رہتی تھی اور وہ ایچ سی ایل میں انجینئر تھی۔ وہ گزشتہ تین دنوں سے سیکٹر 110 میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل تھیں۔
نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں ڈینگو سے متاثر شخص کی موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔ جب اس بارے میں محکمہ صحت سے بات کی تو محکمہ صحت نے بتایا کہ اسے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ نجی اسپتال نے ڈینگی کے باعث ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ متوفی منجو (37)، جو اپنے شوہر منموہن کے ساتھ سیکٹر-100 میں سنچری اپارٹمنٹس میں رہتی تھی اور وہ ایچ سی ایل میں انجینئر تھی۔ وہ گزشتہ تین دنوں سے سیکٹر 110 میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل تھیں۔
منجو جن کا آبائی شہر سہارنپور ہے کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ دو دن تک بخار رہنے کے بعد انہیں سیکٹر 110 میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بدھ کے روز پلیٹ لیٹس 47 ہزار سے کم ہو کر جمعرات کی دوپہر 12 بجے 19 ہزار رہ گئے، جس کے بعد ان کا بلڈ پریشر بھی کم ہوگیا، تشویشناک حالت کے سبب منجو کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔
خاندان کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ منجو کی موت جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے ہوئی۔ ان کے شوہر منموہن نے ڈینگو کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی صورت میں اے پازیٹو خون عطیہ کے لئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔ اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ نے بتایا کہ خاتون کی موت ڈینگی کے باعث ہوئی۔ خاتون کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا گیا۔ حالانکہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث زیر علاج خاتون نے دم توڑ دیا۔ ضلع ملیریا افسر راجیش شرما کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔