ٹرمپ ٹک ٹاک سے جڑے، لاکھوں فالوورزبنے

ڈونالڈ ٹرمپ نے تیزی سے 3 ملین سے زیادہ فالوورزکو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان کی پہلی پوسٹ کو 12 گھنٹے کے اندر تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ بار دیکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہفتہ کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک  پر شئیر کیا اوروہ ٹک ٹاک میں  شامل ہوگئے، جس پر انہوں نے بطور صدر قومی سلامتی کی بنیاد پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔

ڈونالڈ  ٹرمپ نے ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا’’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ‘‘۔ اس میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کو امریکی ریاست نیو جرسی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیوارک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ گیم میں شائقین کی جانب سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


ڈونالڈ  ٹرمپ نے تیزی سے 3 ملین سے زیادہ فالوورزکو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان کی پہلی پوسٹ کو 12 گھنٹے کے اندر تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ بار دیکھا گیا اور اسے 20 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ڈونالڈ  ٹرمپ فی الحال وفاقی اور مقامی سطحوں پر فوجداری اور دیوانی مقدمات کی ایک سیریز میں الجھے ہوئے ہیں۔

جمعرات کو، نیویارک میں ایک جیوری نے انہیں 2016 میں ایک پورن اسٹار کو دی گئی خفیہ رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے سبھی 34 الزامات کا مجرم قرار پائے جانے کے بعد وہ امریکی تاریخ میں کسی جرم کا مجرم قرار پائے جانے والے پہلے سابق صدر بن گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔