میرے جسم کا ہر حصہ ملک کے لیے وقف : کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ تمام ایگزٹ پولز جعلی ہیں، انہوں نے انڈیا گروپ کی تمام جماعتوں سےکہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کاؤنٹنگ ایجنٹس کو پوری طرح چوکنا رہنے کو کہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ اس لیے جیل جا رہے ہیں کیونکہ ان میں آمریت کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت ہے، لیکن ان کے جسم کا ہر حصہ ملک کے لئے وقف ہے۔

خود سپردگی  کے لیے تہاڑ جیل روانہ ہونے سے قبل اتوار کو انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنے ارکان پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 21 دن کی مہلت دی تھی۔ اس دوران انہوں نے ملک بچانے کے لیے دن رات 24 گھنٹے مہم چلائی۔ نہ صرف عام آدمی پارٹی کے لیے بلکہ انڈیا گروپ کی تمام پارٹیوں کے لیے مہم چلائی۔انہوں نے کہا  ہے کہ’’ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج آپ کا بیٹا دوبارہ جیل جا رہا ہے اس لیے نہیں کہ اس نے کوئی بدعنوانی کی ہے، بلکہ اس لیے کہ اس میں آمریت کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت کی ہے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران سب سے اچھی بات یہ تھی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آخر کار پورے ملک کے سامنے اعتراف کر لیا کہ ان کے پاس اروند  کیجریوال کے خلاف ایک ذرہ بھر ثبوت بھی نہیں ہے۔ بار بار کہا گیا کہ 100 کروڑ روپے رشوت لی گئی لیکن وہ 100 کروڑ روپے کہاں گئے؟ 500 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن کہیں سے ایک روپیہ بھی برآمد نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کے مطابق بھگت سنگھ نے کہا تھا کہ جب اقتدار آمرانہ ہو جاتا ہے تو جیل ذمہ داری بن جاتی ہے۔ جیل جانا اور اس کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم بھگت سنگھ کے شاگرد ہیں۔ بھگت سنگھ جیل گئے اور ملک کو آزاد کرانے کے لیے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ہم ملک بچانے کے لیے جیل جا رہے ہیں۔ اس بار جب میں جا رہا ہوں تو پتہ نہیں کب واپس آؤں گا لیکن اب مجھے پرواہ نہیں ہے۔ جو چاہو کرو۔ اگر بھگت سنگھ کو پھانسی دی جاتی ہے تو میں بھی پھانسی کے لیے تیار ہوں۔ میرے جسم کا ہر حصہ اس ملک کے لیے وقف ہے۔ میرے جسم میں خون کا ہر قطرہ اس ملک کے لیے ہے۔ میری زندگی کا ہر لمحہ ملک کے لیے ہے۔


انہوں نے کہا کہ تمام ایگزٹ پولز جعلی ہیں۔ میں انڈیا گروپ کی تمام جماعتوں سے یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے متعلقہ کاؤنٹنگ ایجنٹس کو پوری طرح چوکنا رہنے کو کہیں۔ ہم ہار بھی جائیں تو آخر تک واپس نہیں آئیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کا امیدوار ہار رہا ہے، سب کو آخر تک انتظار کرنا ہوگا اور ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی میچنگ کروانی ہوگی۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ کسی نے خواب نہیں دیکھا تھا کہ بجلی مفت ہوسکتی ہے، سرکاری اسکول پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر ہوں گے، کیجریوال نے اس خواب کو سچ کر دکھایا۔ کیجریوال نے محلہ کلینک بنوایا، ادویات مفت کروائیں، بزرگوں کے لیے یاترا کا اہتمام کیا، ماؤں بہنوں کے لیے بس کا سفر مفت کیا۔ ہندوستان کی سیاست میں ایک ایسا شخص ابھرا ہے جس نے 10 برسوں میں عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آمرانہ حکومت اور نریندر مودی صرف اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہیں۔ وہ کسی بھی طریقے سے مسٹر کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔


اروند کیجریوال نے اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد تہاڑ واپس جانے سے پہلے پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، ایم پی سنجے سنگھ، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اروند کیجریوال نے مختلف لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی اور سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس جنگ کو لڑنے کے لیے متحد رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔