اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی کے خلاف عائد پابندیوں کی مدت میں کی توسیع

کونسل نے ماہرین کے پینل سے 28 فروری 2023 کے بعد وسط مدتی رپورٹ، 15 اگست 2023 کے بعد کی حتمی رپورٹ کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کی۔

سلامتی کونسل، تصویر آئی اے این ایس
سلامتی کونسل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں امن اور مفاہمت کے معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد اور اداروں پر عائد سفری پابندی اور جائیداد کی ضبطی کی مدت میں 31 اگست 2023 تک توسیع کردی ہے۔ سلامتی کونسل نے اس حوالے سے متفقہ طور پر قرارداد 2649 منظور کی۔ پندرہ رکنی کونسل نے پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر الشعبہ مربوط استحکام مشن کی مدت 30 ستمبر 2023 تک بڑھانے کی درخواست کو بھی قبول کر لیا ہے۔

سلامتی کونسل نے منگل کو ایک قرارداد میں کہا کہ ’’مالی کی صورتحال خطے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے‘‘۔ کونسل نے ماہرین کے پینل سے 28 فروری 2023 کے بعد وسط مدتی رپورٹ، 15 اگست 2023 کے بعد کی حتمی رپورٹ کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔