فلپائن اور چین کے درمیان کشیدگی: چین کا دعویٰ ’ان کے کوسٹ گارڈز کی طرف بندوقیں تان دی تھیں‘

چین پورے جنوبی بحیرہ چین پر دعویٰ کرتا ہے، جس میں فلپائن، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی کے علاقے شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں فلپائن اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

چین اور فلپائن کے درمیان گزشتہ چند دنوں میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، فلپائن نے چین کو جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ پانیوں میں جارحانہ سرگرمیوں کے حوالے سے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلپائن نے چینی کوسٹ گارڈ پر بندوقیں تان دی تھیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ فلپائن کے اہلکاروں نے متنازع پانیوں میں چینی کوسٹ گارڈ پر بندوقیں تان دیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری نیوز چینل سی سی ٹی وی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ سیکنڈ تھامس شول کے قریب فلپائنی جہاز پر تعینات کم از کم دو اہلکار ڈیک پر بندوقیں اٹھائے ہوئے تھے۔ ان کا نشانہ چین کے کوسٹ گارڈ پر تھا۔


چین کے سرکاری نیوز چینل سی سی ٹی وی نے اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ 29 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک نقاب پوش شخص کو رائفل جیسی چیز پکڑے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ چین کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق یہ واقعہ فلپائن میں فوجیوں کی سپلائی کے مشن کے دوران پیش آیا۔

درحقیقت چین تقریباً پورے جنوبی بحیرہ چین پر دعویٰ کرتا ہے۔ جس میں فلپائن، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی کے علاقے شامل ہیں۔ یہ علاقہ امریکی ڈالر 3 ٹریلین سالانہ سے زیادہ مالیت کی سمندری تجارت کا ایک بڑا راستہ ہے۔ 2016 میں ثالثی کی مستقل عدالت نے کہا تھا کہ چین کے دعووں کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ابھی تک فلپائن کی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور قومی سلامتی کونسل نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے جمعہ کو چین کے وزیر دفاع کی موجودگی میں دی گئی تقریر میں چین کا ذکر کیا تھا اور بحیرہ جنوبی چین میں اس کے غیر قانونی، زبردستی اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سمندر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے امن، استحکام اور خوشحالی کے وژن کو کمزور کر رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال فلپائن اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں تنازع مزید کشیدہ ہو گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔