مہنگائی کی مار:امول دودھ 2 روپے فی لیٹر ہوا مہنگا

امول دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد امول گولڈ 68 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ملک بھر میں امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن نے امول دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ مہنگائی کے درمیان امول دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

امول گولڈ دودھ میں دو روپے فی لیٹر اضافے کے علاوہ امول شکتی اور ٹی اسپیشل کی قیمتوں میں بھی دو روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔دہلی میں قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کو امول گولڈ کے لیے 66 روپے کے بجائے 68 روپے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ آدھے لیٹر امول گولڈ کی قیمت 34 روپے ہو گی۔


امول آدھا لیٹر کی قیمت 26 روپے سے بڑھ کر 27 روپے ہو گئی ہے۔ امول شکتی آدھا لیٹر کی قیمت 29 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔ امول تازہ ساشے کو چھوڑ کر سبھی کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ امول گائے کے دودھ کے لیے صارفین کو 56 روپے فی لیٹر ادا کرنا ہوں گے۔

جی سی ایم ایم ایف جو 'امول' برانڈ کے تحت دودھ اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹنگ کرتی ہے اس کے ایم ڈی جے مہتا  نے کہا کہ کسانوں کے لیے پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی تلافی کے لیے یہ اضافہ ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔