روس نے برطانوی بحریہ پر لگایا گیس پائپ لائن پر دہشت گردانہ حملے کا الزام، برطانیہ نے کیا مسترد
روس کی وزارت دفاع نے برطانوی بحریہ پر شدید الزام ضرور عائد کیا ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
بالٹک سمندر میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں سے گیس کے اخراج کو لے کر روس نے ایک بڑا الزام روسی بحرہی پر لگایا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز برطانوی بحریہ پر نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر ’دہشت گردانہ حملے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ روس نے یہ الزام سیدھے طور پر ناٹو کے ایک اہم رکن پر لگایا ہے جس میں اہم روسی بنیادی ڈھانچے میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی وزارت دفاع نے حیرانی ظاہر کی ہے اور حملہ سے متعلق روس کے ’جھوٹے دعووں‘ کی مذمت کی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے برطانوی بحریہ پر شدید الزام ضرور عائد کیا ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ برطانوی بحریہ کی اس یونٹ کے نمائندوں نے اس سال 26 ستمبر کو بالٹک سمندر میں ایک دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کو انجام دینے میں حصہ لیا تھا اور نارڈ اسٹریم 1 اور نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائنوں کو اڑا دیا۔
اتنا ہی نہیں، روس کا کہنا ہے کہ امریکہ یورپ میں نئے بموں کے ساتھ نیوکلیائی حملے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ روس نے ہفتہ کے روز کہا کہ یورپ میں ناٹو کے ٹھکانوں پر جدید امریکی بی61 حکمت عملی پر مبنی نیوکلیائی اسلحوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے جو نیوکلیائی حملے کی فکر پیدا کر رہا ہے۔ لیکن روس بھی اس پر لگاتار نظر رکھ رہا ہے اور وہ بھی اپنے فوجی منصوبہ میں اس قدم کو دھیان میں رکھے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔